English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے راحت رسانی کے سامان کی تقسیم 

share with us


ممبئی:21اگست 2019 (فکروخبر/ پریس ریلیز )جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بھاینک سیلاب سے متاثرین کی باز آباد کاری اور راحت سانی کا کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے،کولہا پور،سانگلی اور دیگر علاقوں میں جمعیۃعلماء کی مقامی یونٹ پوری مستعدی کے ساتھ متاثرین کی اناج،کپڑے،برتن اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان کی فراہمی کر رہی ہے۔ 
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی اپیل پرجمعیۃعلماء ساؤتھ سینٹرل زون کی مقامی یونٹ کے توسط(سات راستہ مسجدو مدرسہ کمیٹی) کے ذمہ داران نے اناج،بسکٹ،پانی کی بوتل، کپڑے اوردرسی کاپیاں وغیرہ اور جمعیۃعلماء سینٹرل زون،ممبئی کی جانب سے دو ہزار نئے جنس پینٹ،اور متعدد قسم کے کپڑے جمع کرکے ریاستی دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،امام باڑہ روڈ،ممبئی ۹،میں جمع کروایا۔جسے کل بروز بدھ روانہ کردیا گیا ہے۔
جمعیۃعلماء دھولیہ کی جانب سے متاثرین کے لئے 400عدد نئی ساڑیاں لے کرمقامی ذمہ داران متاثرہ علاقہ کے لئے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ پمپری چنچوڑ جمعیۃعلماء کی جانب سے متاثرین کے لئے اشیاء خوردنی (آٹا،چاول،دال،شکر،نمک اور مصالحہ جات وغیرہ)کی آٹھ سو کٹیں تیار کی جارہی ہیں،جو بہت ہی جلد متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ 
اس موقع پر مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے فرمایا کہ مغربی مہاراشٹر کی صورت حال انتہائی نا گفتہ بہ ہے،ہم  جمعیۃعلماء کی تمام یونٹوں کو متاثرین کی راحت رسانی کے سلسلہ میں متحرک کر چکے ہیں،اور ارباب خیر سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ 
          مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے بتایا کہ سر دست کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے کے سامان کی اشد ضرورت ہے،بالخصوص خواتین کے لئے ساڑی اوربرقع کا شدید تقاضہ ہے۔
اس لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ دل کھول کر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں۔ نقد،نئے کپڑے اور اجناس جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،امام باڑہ روڈ،ممبئی ۹ میں جمع کرائیں۔
اس موقع پرحافظ مسعود احمد حسامی ناگپور،مولانا اشتیاق احمد قاسمی ممبئی نائبین صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر و دیگر احباب موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا