English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، روس 

share with us


ماسکو:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافے کا فیصلہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کے منافی نہیں ہے۔   روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے کے بارے میں واضح تجاویز کے سلسلے میں بحث کے لئے ایک اجلاس کرانے کے لئے تیار ہے۔ اس درمیان یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا۔یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 2018ء  میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ تھا اور اس میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا