English   /   Kannada   /   Nawayathi

 فلسطینی عوام پر مسلط کی جانیوالی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار

share with us

غزہ:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)حماس کے عسکری ونگ ابو عبیدہ نے 2014ء کوغزہ پر مسلط کی گئی 51 روزہ جنگ کی مناسبت سے جاری خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار تحریک آزادی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے دماغ کی جنگ اور تیاری جاری رکھیں گے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی قوتوں نے معرکہ العصف الماکول میں بہادری، جرات اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں، ہم دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام پر مسلط کی جانے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کے پاس دفاع کیلئے بہت کچھ ہے جو کہ غاصب صہیونیوں کو حیران کردینے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائیوں سے صہیونی ریاست کے عسکری اداروں میں زلزلہ برپا ہے، اللہ کے فضل وکرم سے فلسطینی مزاحمت نے دفاع کیلئے بہت کچھ ذخیرہ کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا