English   /   Kannada   /   Nawayathi

  اسلام  سے متعلق توہین آمیز کلمات ادا کرنے والا نوجوان گرفتار  

share with us

عجمان:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)عجمان پولیس نے توہینِ مذہب  معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے رشتہ داروں کے سامنے اچانک کسی بات پر مشتعل ہو گیا اور اْن کو بْرا بھلا کہنے لگا۔ جب رشتہ داروں نے اْسے ایسا کرنے سے منع کیا اوررشتہ داروں کے حوالے سے حْسنِ سلوک سے متعلق اسلام کا کوئی حوالہ دیا۔تو طیش میں آئے نوجوان نے اس سے کوئی اثر قبولنے کی بجائے اْلٹا مذہب اسلام کے بارے میں ہی نازیبا کلمات کہہ ڈالے اور اس پر اْسے کوئی پچھتاوا بھی نہ ہوا۔ ملزم کے رشتہ دار اْس کی اپنے مذہب کے بارے میں ہرزہ سرائی سْن کر پریشان ہو گئے اور اْن کے مذہبی جذبات بْری طرح مجروح ہوئے۔ اسی وجہ سے انہوں نے ملزم کے اس شرمناک رویئے کی رپورٹ پولیس میں درج کرا دی۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف عدالت میں توہینِ مذہب کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا