English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں رواں سال ہیضہ کی وبا سے اموات 705، متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ

share with us

 اقوام متحدہ:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جنگ سے تباہ حال ملک یمن میں رواں سال ہیضہ کی وبا سے اموات 705 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق یمن میں 2018ء  کے دوران ہیضہ کی وبا سے 75 اموات اور 3 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے اور رواں سال اس میں اضافہ ہونے کے بعد 4لاکھ 60 ہزار افراد ہیضے میں مبتلا ہوئے ہیں جس کے باعث جنوری سے 705 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 75 اموات ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ سیلاب، صاف پانی کی عدم فراہمی، آبپاشی اور صفائی کے ناقص انتظام کے باعث ہیضے کی وباء  پھیلنے میں تیزی آئی ہے۔ رواں سال ہیضہ کی وبا سے متاثر ہونے والوں میں اندازاً 2 لاکھ بچے شامل ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئی20 ملین سے زیادہ افراد کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی امداد کے لئی4.2 بلین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ اب تک اس رقم کا صرف 32 فیصد فراہم کیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا