English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کا قبرص کے مقابل سمندر میں قدرتی گیس کی تلاش کا فیصلہ، ترکی قبرص میں تناو میں اضافہ کا امکان

share with us


یورپ کے انتباہ کے باوجود ترکی کا قبرص کے مقابل قدرتی گیس کی تلاش کا فیصلہ 
انقرہ:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیر توانائی فتحی سونمیز نے کہا ہے کہ ترکی کا دوسرا بحری جہاز آئندہ چند روز میں قبرص مقابل سمندر میں تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کا کام شروع کر دے گا۔مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ترکی اور قبرص کے درمیان تعلقات کے تناؤ میں اضافہ ہو گا جو بحیرہ روم کے مشرق میں تیل اور قدرتی گیس کی قانونی فیلڈز کے حوالے سے اختلافات کے سبب بگاڑ کا شکار ہیں۔ترک وزیر توانائی کا یہ بیان یورپی یونین کے ان انتباہات کے باوجود سامنے آیا ہے جن میں ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ متنازع سمندری زون میں قدرتی گیس کی تلاش کی کارروائیاں روک دی جائیں تاکہ یورپی یونین کے ممالک انقرہ کے خلاف اقدامات پر مجبور ہ ہو جائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا