English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریپ ایک ایسی چیز ہے جو رک نہیں سکتی،بی جے پی رہنما نے کھڑا کیا تنازعہ

share with us

راجستھان :09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)راجستھان بی جے پی کے سینئر لیڈر کالی چرن شراف نے خواتین سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ ان کی نظر میں خواتین اور معصوم بچیوں کی عصمت دری ایک چھوٹی چیز ہے۔ عصمت دری معاملہ پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ریپ ایک ایسی چیز ہے جو رک نہیں سکتی، لیکن 87 فیصد اضافہ جو ریپ معاملوں میں ہوا ہے وہ فکر انگیز ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بات اتوار کے روز بھرت پور میں بی جے پی کی ایک تقریب کے دوران کہی۔

سابق وزیر کالی چرن شراف نے جے پور میں معصوم بچی سے حیوانیت کو گھناؤنا جرم قرار دیا۔ کالی چرن شراف نے بھرت پور قیام کے دوران پہلو خان اور اس کی فیملی کو گائے کی اسمگلنگ کا ملزم بھی قرار دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں دوبارہ جانچ کرانا افسوسناک ہے۔

اس سے قبل بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر کالی چرن شراف کے خلاف سرکاری کام میں رخنہ پیدا کرنے کے تعلق سے معاملہ درج ہوا تھا۔ کالی چرن کے خلاف میونسپل کارپوریشن اینمل ٹریٹمنٹ افسر نے سرکاری کام میں رخنہ پیدا کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اتنا ہی نہیں، رکن اسمبلی شراف کے بیٹے کے خلاف بھی ایک دیگر معاملے میں بجاج نگر تھانہ میں معاملہ درج ہوا ہے۔ بتا دیں کہ بی جے پی لیڈر کالی چرن شراف مالویہ نگر سے رکن اسمبلی ہیں۔ راجستھان کی وسندھرا حکومت میں وہ وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا