English   /   Kannada   /   Nawayathi

بڑی سفارتی پیش رفت، عمانی وزیرخارجہ کا دورہ شام، بشارالاسد سے ملاقات 

share with us


دمشق:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست سلطنت عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے شام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پربتادلہ خیال کیا گیا۔  خیال رہے کہ کسی خلیجی عرب ملک کے وزیرخارجہ کا دورہ دمشق حیران کن ہے۔ 2011ء  سے شام میں جاری خانہ جنگی کے بعد کسی خلیجی وزیر کا دمشق کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2015ء  کو بھی ایک خلیجی وزیر دمشق کا دورہ کرچکے ہیں۔دیگر خلیجی ملکوں کے برعکس سلطنت عمان نے دمشق کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع نہیں کیے اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط بدستور برقرار رہے ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا