English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی حکومت میں ’جبریہ ریٹائرمنٹ‘ کا عمل شروع، بریلی کے 25 پولس اہلکاروں کو نوٹس جاری

share with us

بریلی:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش پولس میں بریلی رینج انتظامیہ نے اس قسم کے اپنے پہلے ایکشن میں کانسٹیبل و انسپکٹر سمیت 25 پولس اہلکار کو جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ قدم یوپی پولس کی رول 56 اور وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی جی آفس سے جاری سرکلر پر عملدرآمد کے طور پر اٹھایا ہے۔

ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے نے پیر کو بتایا کہ انہوں نے پوپی پولس میں بریلی رینج کے تحت آنے والے چار اضلاع کے سات سب انسپکٹر/انسپکٹر اور 18 پولس اہلکاروں کے خلاف جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پانڈے نے بتایا کہ جن پولس اہلکاروں کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے ان کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ان کے خلاف بد انتظامی کے معاملات زیر التواء تھے۔

راجیش کمار پانڈے نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ان پولس اہلکاروں کے خلاف بھی کی گئی ہے جو جسمانی طور سے پولس ملازمت کے لئے فٹ نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اہلکاری کی جبری سکبدوشی سے ان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کو ریٹائرمنٹ کی مراعات حاصل ہوں گی ساتھ میں ہی تین مہینے کی تنخواہ بھی دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا