English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش کے کھنڈوہ میں گئو اسمگلنگ کے نام پر ۲۵ لوگوں کو باندھ کرگھمایا گیا

share with us

مدھیہ پردیش:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ہجومی تشدد جیسے ایک معاملہ میں مدھیہ پردیش کےے کھنڈوہ ضلع میں ۱۰۰ سے زائدافراد نے ۲۵ سے زائد افراد پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے پہلے انہیں رسیوں سے باندھا پھر ۲ کلو میٹر تک انہیں گھمایا اور پھر پولس کے حوالے کر دیا ، اس دوران باندھے گئے افراد کےساتھ سختی برتتے ہوئے انہیں کان پکڑ کر بیٹھنے پر مجبوربھی کیا گیا ،خود ساختہ  گو رکشکوں کا الزام ہے کہ متاثرین جانوروں کو غیر قانونی طور پر مہاراشٹرا لے جا رہے تھے ،پولس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے ، ساتھ ہی جانوروں سے بھرے چند ٹرک ضبط کر نے کا بھی دعوی کیا ہے ، اس کے ساتھ ہی پولس نے ملزمین کے ساتھ غیر انسانی برتاو کرنے پر گاوں والوں کے خلاف بھی کی س درج کیا ہے ،یہ معاملہ کھنڈوہ کے کھالوا تھانے علاقہ میں آنے والے سوائل کھیڑا گاوں کا ہے، ملزمین نے متاثرین کو نہ صرف رسیوں سے باندھا بلکہ ان سے کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کروائی ، نیز گئو ماتا کی جئے  کے نعرے بھی لگوائے ، کھنڈوہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس شیو دیال سنگھ کے مطابق ہم نے بغیر ضروری اجازت ناموں کے جانور لے جانے والے افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اس کے ساتھ ہی گاوں والوں کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے ، جنہوں نے ملزمین کے ساتھ غیر انسانی برتاو کیا ، کھلواس پولس اسٹیشن کے انسپکٹر ہری شنکر راوت نے بتایا کہ ہم نے ۲۱ ٹرک ضبط کئے ہیں اور پکڑے گئے جانوروں کو قریب ہی گئو شالہ میں بھیج دیا گیا ہے ، ان جانوروں کو ہرڈا ضلع سے ماہراشٹرا لے جا یا جا رہا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا