English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم خواتین کے مساجد میں داخلہ کے لئے ہندو مہاسبھا کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

share with us

نئی دہلی :08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)مساجد میں خواتین کے داخلے کے معاملے میں داخل کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کردیا ہے۔ یہ عرضی کیرل ہندو مہاسبھا کے صدر نے داخل کی تھی ۔ سپریم کورٹ کے مطابق کیرل ہندو مہا سبھا کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اس لئے اس معاملے میں سماعت نہیں ہوسکتی ۔اگر مسلم خواتین نے عرضی داخل کی تو غور کیاجاسکتاہے ۔

خیال رہے کہ  مسلمان خواتین کا مسجدوں میں داخلہ ممنوع نہیں ہے تاہم خواتین کے لئے دین اسلام میں سہولت اور اجازت دی گئی ہے وہ گھر میں نماز ادا کر سکتی ہیں جبکہ خواتین  کے لئے اکثر مساجد میں انتظامات کے فقدان کی وجہ سے بھی وہ مساجد میں نماز ادا نہیں کرتی  تاہم ہندوستان میں بیشمار مساجدہیں جہاں خواتین نماز ادا کرتی ہیں 

 علمائے کرام کا کہناہے کہ اسلامی تاریخ کے ہر دور میں عورتوں نے  خصوصی رعایت اور سہولت کے مطابق اپنی نمازیں ادا کیں۔ چنانچہ آج ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں، دہلی کی جامع مسجد میں، حیدرآباد کی مکہ مسجد میں اور اس طرح کی کسی بھی بڑی مسجد میں خواتین نمازیں ادا کرتی ہیں اور اسی طرح وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے گھروں کے اندر بھی نمازیں پڑھتی ہیں۔

اور جہاں تک اس طرح کی عرضی کا مسئلہ ہے یہ اسلام سے ناواقفیت کی دلیل ہے اور اسلام سے ناواقف اور دینی تعلیم سے دور مسلمانوں کو اسلام سے دور کرنے کی سازشیں ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا