English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ کو آئیل ٹینکر پکڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: ایرانی عہدہ دار

share with us

تہران:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایران یقینی طور پر برطانیہ کو تیل بردار بحری جہاز پکڑنے کی سزا دے گا۔ یہ بات ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق کمیٹی کے رکن محمد ابراہیم رضائی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ”برطانیہ نے ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور برطانیہ کو امریکا نے فریب دیا ہے کیونکہ امریکی خود تو اس طرح کی کارروائی کی جرئت نہیں کرسکتے تھے،اس لیے انھوں نے یہ کام برطانیہ سے کرایا ہے“۔انھوں نے کہا کہ ”امریکی یقینی طور پراس بات سے آگاہ تھے کہ جو کوئی بھی ہمارے حقوق کی خلاف ورزی کرے گا،اس کو سزا دی جائے گی۔اسی لیے انھوں نے انگریزوں کو اس احمقانہ کارروائی کے لیے بے وقوف بنالیا“۔ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایران یقینی طور پر انگریز کو سزا دے گا اور برطانیہ کو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ کی شاہی میرینز نے جمعرات کو جبل الطارق (جبرالٹر) میں ایران کے ایک سْپر ٹینکر کو پکڑ لیا تھا۔یہ جہاز یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے لیے خام تیل لے کر جارہا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا