English   /   Kannada   /   Nawayathi

گرفتار کارکنوں کی رہائی تک الجزائری اپوزیشن کا مذاکرات سے انکار 

share with us

الجزائر:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)الجزائر میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ تمام گرفتار مظاہرین کی غیر مشروط رہائی تک حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔اپوزیشن نے موجودہ حکومت تبدیل کرنے اور سابق حکومت کے عہدیداروں کو حکومت سے بے دخل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی الجزائر میں عین البنیان ہوٹل میں ہوے والے اپوزیشن کے اجلاس میں تمام گرفتار مظاہرین کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے 'عوامی امنگوں کی نصرت' کے عنوان سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد ملک میں حکومت کی تبدیلی اور اپوزیشن کے گرفتار رہ نماؤں اور کارکنوں کو رہائی دلوانا ہے۔اجلاس میں ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں علی بن فلیس اور عبدالرزاق مقری نیبھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی کی تنظیموں، ٹریڈ یونین کے عہدیداروں، کالعدم جماعت کے رہ نماؤں علی جد اور کمال قمازی نیبھی شرکت کی، تاہم سابق صدر الیامین زروال، مولود حمروش اور مقداد سیفی جیسے رہ نماؤں نیشرکت نہیں کی۔اس موقع پر عبدالرزاق مقری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ ویڑن پر متفق   اور  ملک میں صدارتی انتخابات کے مطالبے پر ایک صفحے پر ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا