English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران اور فرانس مذاکرات کی شرائط پرکھنے پر  متفق ہو گئے

share with us


  ایران جوہری معاہدہ: ’ایران پر تمام پابندیوں کا خاتمہ دوبارہ مذاکرات کی جانب پہلا قدم ہو سکتا ہے‘   حسن روحانی
یورپی ممالک  جوہری معاہدے کو ختم ہونے سے بچانے کیلئے  اپنا متحرک کردار ادا کریں،ایرانیفرانسیی  صدر کا  ٹیلفونک رابطہ


 پیرس:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ ایران اور فرانس اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ تہران کے عالمی قوتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی شرائط پر بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے کے دوران فرانسیسی صدر نے سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کو ترک کرنے کے نتائج پر 'سخت تشویش' کا اظہار کیا۔صدر روحانی نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے اپنا متحرک کردار ادا کریں۔ گذشتہ سال سے یہ معاہدہ تب سے خطرے سے دوچار ہو گیا تھا جب امریکہ نے اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس کے بعد ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو مزید سخت کر دیا تھا۔مئی کے مہینے میں ایران نے اس اقدام کا جواب دیتے ہوئے یورینیم افزودہ کرنے کی رفتار بڑھا دی تھی۔ افزودہ یورینیم سے ریکٹر کے ایندھن کے علاوہ جوہری بم بھی بن سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ  ہفتیتک ایران افزودگی کے عمل کو بڑھاتے ہوئے اس حوالے سے دی گئی ایک اور مخصوص حد کو توڑنے کا اعلان کرے گا۔ایران پہلے ہی جوہری معاہدے میں طے شدہ حد سے زیادہ یورینیم افزودہ کر چکا ہے۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے چند دنوں تک ایران یورینیم افزودگی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس حوالے سے مخصوص حد کو کراس کر جائے گا۔ صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کے 'مزید کمزور ہونے کے خطرے' اور 'اس کے نتائج' سے متعلق تشوش کا شکار ہیں۔اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے '15 جولائی تک تمام فریقین کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی شرائط' کو پرکھنے پر اتفاق کیا۔اس سے قبل ایران نے معاہدے کے باقی فریقین برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس کو اپنے وعدوں پر پورا اترتے ہوئے ایران کو پابندیوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اتوار تک کا وقت دیا تھا۔فرانس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر ایمانوئل میکخواں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران اور عالمی شراکت داروں کے درمیان مشاورت کا کام جاری رکھیں گے۔صدر روحانی نے معاہدے کے یورپی فریقین پر زور دیا کہ وہ معاہدے کو بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔صدر روحانی نے کہا کہ ' (ایران پر عائد) تمام پابندیوں کو ختم کرنا ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان (مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی جانب) پہلا قدم ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا