English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں قتل و غارت گری کا ذمہ دار نیٹوہے، روسی صدر 

share with us

روم:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے لیبیا میں قتل و غارت گری اور امن و امان کی مخدوش حالت کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے اطالوی وزیراعظم کونتے سے ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں لیبیا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے اور اس خون ریزی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ نیٹو ہے۔روسی صدر نے یورپی یونین کی جانب سے 23 جون 2020ء  تک عائد کی گئی پابندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید رکھتے ہیں، یورپی یونین نے کریمیا اور سواس توپول کے غیر قانونی الحاق پر روس پر پابندیاں عائد کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا