English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھما کہ،  12 ہلاک، 70 زخمی          

share with us


طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، افغان میڈیا کا دعویٰ،  دھماکے میں نیشنل ڈائیریکٹوریٹ سکیورٹی کو نشانہ بنانا تھا،طالبان


 کابل:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8سیکورٹی اہلکاروں سمیت 12افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد  زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8سیکورٹی اہلکاروں سمیت 12افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد  زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خفیہ اجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں نیشنل ڈائیریکٹوریٹ سکیورٹی کو نشانہ بنانا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا