English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی اور لیبیا کے درمیان ڈرون طیاروں کی فروخت کا معاہدہ 

share with us


معاہدے کے تحت ترکی لیبیا  کوٹی بی بیراکٹر2 ماڈل کے 8 ڈرون طیارے فراہم کرے گی


انقرہ:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی اور لیبیا کے درمیان ڈرون طیاروں کی  فروخت کا معاہد ہ طے پا گیا، اس اقدام کا مقصد طرابلس کے معرکے کے دوران فائز السراج کی حکومت کے تباہ ہو جانے والے ڈرون طیاروں کا نقصان پورا کرنا ہے۔یہ پیش رفت ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی استنبول میں لیبیا کی وفاقی حکومت کے سربراہ فائز السراج سے ملاقات میں سامنے آئی۔ترک ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے لیبیا کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اردوان نے ایک بار پھر لیبیا میں وفاق کی حکومت کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔مذکورہ نئی ڈیل کے تحت انقرہ حکومت لیبیا میں وفاق کی حکومت کوٹی بی بیراکٹر2 ماڈل کے 8 ڈرون طیارے فراہم کرے گی۔جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت لیبیا کی قومی فوج ترکی کو پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ وہ دارالحکومت طرابلس میں وفاق کی حکومت کے سائے تلے مسلح جماعتوں کی سپورٹ نہ کرے۔ انقرہ پر الزام ہے کہ وہ لیبیا میں مسلح جماعتوں کو مسلسل طور پر ہتھیار، ساز و سامان اور عسکری ماہرین فراہم کر رہا ہی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا