English   /   Kannada   /   Nawayathi

امرناتھ یاترا سکیورٹی کے نام پر بندشوں سے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

share with us

سری نگر:07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)پی ڈی پی کی صدر و جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر حریت و دیگر علیحدگی پسندرہنماؤں نے مذکرات کے حوالے سے نرمی دکھائی ہے تو اس کا مرکزی سرکار کو خیر مقدم کرنا چاہیے۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاکہ اگر مرکز ایسا نہیں کرتی ہے تو اس طرح سے وہی غلطی دہرائی جائے گی، جو علحیدگی پسند رہنما نے مذکرات کاروں سے بات نہ کرکے کی تھی۔

اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر بندشوں سے بلا وجہ عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں گورنر کو نوٹس لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

اس موقع پر محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکنان کے کئی وفود سے ملاقات بھی کی اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں ان سے رائے حاصل کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا