English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کی بہتری کے لئے کوتاہیوں کو سامنے لانا ضروری ،لیکن تنقید کرنے والوں کو غدارکہا جا رہا ہے : شبانہ اعظمی

share with us

اندور :07جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)مودی حکومت میں اظہار رائے کی آزادی پر ملک میں منڈرا رہے خطرہ کے درمیان مشہور اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی نے بڑا بیان دیا ہے، مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے لوگوں کو غدار ملک کہا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کی کوتاہیوں کو سامنے لایا جائے۔

شبانہ اعظمی نے کہا، ’’ملک کی اچھائی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کی برائیوں کو بھی بتائیں، اگر ہم برائیوں کو نہیں بتائیں گے تو حالات میں بہتری کس طرح لائیں گے؟ لیکن ملک میں ماحول اس طرح کا بن رہا ہے کہ اگر آپ نے خاص طور پر حکومت پر تنقید کی تو آپ کو فوری طور پر غدار ملک کہہ دیا جاتا ہے، ہمیں اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، ان سرٹیفکیٹ کی کسی کو ضرورت نہیں ہے‘‘۔

مشہور اداکارہ نے کہا کہ ہم گنگا-جمنی تہذیب میں پلے بڑھے ہیں، ہمیں ملک کے موجودہ حالات کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکنے چاہیے، شبانہ اعظمی نے فرقہ واریت کی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک خوبصورت ملک ہے، لوگوں کو بانٹنے کی کوشش اس ملک کے لئے صحیح نہیں ہو سکتی ہے۔

شبانہ اعظمی نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات سے سب سے زیادہ پریشانی خواتین کو ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ’’فسادات سے ایک عورت کا گھر تباہ ہو جاتا ہے، اس کے بچے بے گھر ہو جاتے ہیں جس کے سبب وہ اسکول نہیں جا پاتے ہیں، ایسے میں فرقہ وارانہ فسادات کی سب سے زیادہ شکار خواتین ہی بنتی ہیں‘‘۔ خواتین کے مفاد میں بہتر کام کرنے کے لئے شبانہ اعظمی کو شہر کے انندموهن ماتھر چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ’كنتی ماتھر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا