English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا برطانیہ سے حماس پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت برطانیہ کو اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' پر پابندیاں عاید کرنے اور اسے خلاف قانون ایک دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کررہی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان اور برطانیہ کے پاکستانی نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید کے درمیان تل ابیب میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر داخلہ نے برطانیہ میں حماس کے مقربین کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیرداخلہ ساجد جاوید سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانیہ میں حماس کی سرگرمیوں پر پابندیاں‌عاید کرے۔

اسرائیلی وزیر نے ساجد جاوید پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک میں حماس پر پابندیوں‌کے ساتھ اسرائیل کے بائیکاٹ اور سرمایہ کاری روکنے کے لیے سرگرم عالمی مہم'بی ڈی ایس' کی سرگرمیوں‌پربھی پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا۔ گیلاد اردان نے کہا کہ جرمن پارلیمنٹ کی طرح برطانیہ کو بھی 'بی ڈی ایس' کو سام دشمن قرار دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ برطانیہ اب تک انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 74 تنظیموں کوخلاف قانون قراردے چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا