English   /   Kannada   /   Nawayathi

رتناگیری : ڈیم ٹوٹنے سے اب تک ۱۱ افراد کی موت ، ۷گاوں زیر آب

share with us

مہاراشٹر:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)تریاست مہاراشٹرمیں گذشتہ چند روز سے موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ریاست مہاراشٹر کے رتنا گری میں ڈیم ٹونٹے سے ہلاک ہونے والوں تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے، جبکہ تاحال درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔مہاراشٹر: ڈیم ٹوٹنے سے سات گاؤں سیلاب کی زد میں

اطلاعات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے تیورے ڈیم کی دیوار ٹوٹ گئی۔رتنا گری میں رتنا تیواری ڈیم کے ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈیم کے ٹوٹنے سے سات گاؤں سیلاب کی زد میں آ گئے۔

تیورے ڈیم کے ٹوٹنے کے بعد مقامی انتظامیہ، پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم امدادی کارروائی میں مصروف ہے۔

مہاراشٹر میں تاحال شدید بارش کی وجہ سے 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھاری بارش کی وجہ سے ممبئی اور اس کے مضافات میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

ممبئی میں گزشتہ پانچ برس کے بعد منگل کے روز سب سے زیادہ بارش ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا