English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئ میں ریلوے سے پھسلا طیارہ ، بال بال بچے مسافر

share with us

ممبئی :02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ممبئی میں گذشتہ 48 گھنٹوں سے موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہے، وہیں ممبئی جانے والا ایک طیارا رنوے سے پھسل گیا، جس سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔

بارش کی وجہ سےممبئی ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ ہونے سے اس وقت بچ گیا جب اسپائس جیٹ کا طیارہ نمبر 6237 رنوے پر پھسل گیا۔

یہ فلائیٹ جےپور سے ممبئی آ رہی تھی۔ حادثے کے بعد ایئر پورٹ کے اہم رنوے کو بند کر دیا گیا ہے۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثہ میں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس حادثہ کی وجہ سے ممبئی ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمدورفت متاثر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا