English   /   Kannada   /   Nawayathi

 حلال سرمایہ کے جھانسے میں آکر مسلمان کمپنیوں میں سرمایہ کاری نہ کریں 

share with us

مہاراشٹرا کالج ممبئی میں ملت اسلامی کے معاشی مسائل، تجزیہ اور حل کے نام پر سمینار کا انعقاد 

ممبئی:  یکم جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  ملک میں مسلمانوں کے سرمایہ کو حلال سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے اور ان کی معاشی حالات کو ابتر کرنے میں بہت سی کمپنیوں کا ہاتھ ہے جنہوں نے انہیں دھوکہ میں رہ کر لالچ دیتے ہوئے ان کے سرمایہ کو ہڑپ لیا۔ حال ہی میں ایسے کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے مسلمانوں کے معاشی مسائل بیان سے باہر ہے جنہوں نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ اس طرح کی کمپنیوں سے دور رکھنے کے لیے اور مسلمانوں میں اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے مہاراشٹرا کالج بلالیس روڈ ممبئی میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے سرمایہ کاری کے اسلامی اصول بیان کرتے ہوئے ان دھوکہ باز کمپنیو ں سے دور رہنے کی نصیحت کی۔ ملت اسلامیہ کے معاشی مسائل۔ تجزیہ اور حل کے عنوان پر منعقدہ اس سمینار میں مقررین نے ان کمپنیوں کی پول کھول دی جو لوگوں کو دھوکہ میں رکھ کر حلال سرمایہ کاری کے نام پر لالچ دیتے ہیں اور نت نئے طریقوں سے ان کے پیسے لوٹ لیتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے وقت ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جس کمپنی میں آپ سرمایہ کاری کا ارارہ رکھتے ہیں ان کے اصول وضوابط کو کسی مؤقر عالم ِ دین سے رجوع کرکے پہلے حل کرنے کی کوشش کریں اور اس کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے سرمایہ کاری کریں۔ جامع مسجد ممبئی کے امام مفتی اشفاق صاحب قاضی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے کمپنیاں حلال سرمایہ کاری کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن وہ دعویٰ میں سچے یا جھوٹے ہوتے ہیں اس کا پتہ بہت کم لگایا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ صرف ان کے دعویٰ پر سرمایہ کرکے آخر میں اپنا سرمایہ گنوا بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سمینار سے لوگوں میں اس بات کی بیداری لانی ہے کہ اپنے سرمائے کو کیسے محفوظ رکھیں۔ اس علاوہ مہاراشٹرا کالج کے پرنسپال سراج چوگلے نے بھی اس سلسلہ میں اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کو اس سے دور رہنے کی نصیحت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا