English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ہجومی تشدد کے خلاف اٹھنے والی آوازوں پر بھی وی ایچ پی کو اعتراض

share with us

سری نگر:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)وشو ہندو پریشد نے ہجومی تشدد میں ہونے والی اموات کے خلاف ملک بھر میں اٹھنے والی آوازوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماب لنچنگ کے چند ایک معاملات ہی پیش آئے ہیں ، مگر انہیں غیر ضروری طورپر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

 اس کے ساتھ ہی بھگوا تنظیم نے تبریز کی موت کو ہجومی تشدد کا نتیجہ تسلیم کرنے میں بھی پس و پیش کا مظاہرہ کیا ہے ، وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل کے مطابق ’’حالانکہ اس کا معاملہ مشکو ک نظر آتا ہے مگر جرم کے کسی بھی واقعہ کو جرم کی نظر سے ہی دیکھا جانا چاہئے ‘‘ بنسل نے یہ باتیں وی ایچ پی کی دو روزہ سینٹرل مینیجنگ میٹی کے بعد کہیں۔ جموں کشمیر میں ہونے والی اس میٹنگ میں بھگوا تنظیم نے دعوی کیا کہ وہ بین المذاہب شادیوں کے خلاف نہیں بلکہ وہ صرف لو جہاد کی مخالف ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا