English   /   Kannada   /   Nawayathi

تبریز تیرے خون سے انقلاب آئےگا , سنگھی غنڈوں کے خلاف شاندار مظاہرہ

share with us

جلگاؤں جامود ضلع بلڈانہ۔:30جون2019(فکروخبر/ذرائع) خطہ ودربھ کے علاقے " جلگاؤں جامود " میں فرزندان توحید نے، کاروان امن و انصاف، Companions Of Peace & Justice, اور کئی ایک سماجی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ، ہندوستان میں آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے منسلک غنڈوں کی بزدل " ہجومی دہشتگردی " کے خلاف زبردست ریلی نکالی اور شاندار مظاہرہ کیا، ہزاروں مؤمنین کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر شہداء لنچنگ اور " تبریز انصاری " کے حق میں آگ بگولہ تھا_

 *تکیہ مسجد سے کلکٹر آفس تک نکلی ہوئی اس ریلی میں مسلمانوں نے اپنے مظلوم بھائیوں کے حق میں بےمثال جذبات و تعلقات کا اظہار کیا، *کاروان امن و انصاف، ودربھ کے ذمہ دار اور خطے کے منجھے ہوئے سماجی لیڈر " ڈاکٹر شاکر خان " نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کیا، جس میں حکومت ہند اور سَنگھی بھیڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: " شکر مناؤ کہ ابھی مسلمانوں کا اعتماد ہندوستان کی عدلیہ اور آئین سے ختم نہیں ہوا ہے، ورنہ جس دن ہمارا اعتماد پورے سسٹم سے اٹھ گیا اُس دن ان سنگھی غنڈوں کے جنازوں کو کاندھے دینے والا بھی کوئي نہیں ملے گا "* ڈاکٹر شاکر خان کی یہ زبردست اقدامی تقریر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل بھی ہورہی ہے، اس موقع پر ضلع آفیسر کو میمورنڈم پیش کرکے بھي مظاہرین نے ہجومی دہشتگردی کے خلاف اپنے مطالبات کو پیش کیا_

 *" نعرۂ تکبیر __ الله اکبر " " تبریز تیرے خون سے___ انقلاب آئے گا " "ایک مؤمن سے رشتہ کیا___ لا اِلٰہ الا اللّٰہ " جیسے ایمان افروز نعروں اور دشمنان دین و ایمان پر ہیبت طاری کرنے والے عزائم کے ساتھ " کاروان امن و انصاف " اور احباب کی ریلی گونجتی رہی۔*

 ملک بھر فرقہ پرست حکومت کے گھمنڈ میں جس طرح سنگھی غنڈوں حوصلے بلند ہورہےہیں اس ماحول میں ایسے اقدامات جہاں مسلمانوں کے لیے ہمت افزا ہیں وہیں  بزدل ظالموں کے لیے یہ اقدامات حوصلہ شکن بھی ہیں، ذمہ داران نے اس لڑائی کو انصاف تک پہنچا کر دم لینے کے عزم کا اعلان بھی کیا_

 

اس ریلی میں، علاقے کے معززین نے خاص طورپر شرکت کی جن میں سے، اعظم قریشی، سید بہاؤالدین، ندیم بھائی، عرفان شیٹی، ظہیر بھائی، عبدلرازق، ایڈوکیٹ محسن، شارق پپو، سمیر آرین، مجاہد، مختار، معین ملاجی، عارف اور ڈی جے منا، کے نام قابل ذکر ہیں_

 کاروان کے مرکزي ذمہ داران، جلگاؤں جامود یونٹ کی اس کارکردگی سے مطمئن بھی ہیں اور پر امید بھی، اور یونٹ کے رضاکاروں کی ایمانی ترقی کے لیے دعاگو بھی ہیں_

 رپورٹ: سمیع اللّٰہ خان 

جنرل سیکریٹری: کاروان امن و انصاف 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا