English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوسرا واقعہ : انسانی اسمگلنگ کےشبہ میں مدارس کے طلباء کو ٹرین سے اتارا گیا

share with us

بریلی:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)ممبئی- ہاوڑا ایکسپریس سے 43 بچوں کو جبراً ٹرین سے اتارنے کا معاملہ ابھی سرد بھی نہیں ہوا تھا کہ بریلی جنکشن پر مالدہ ٹاؤن-آنند بہار ایکسپریس میں سفر کررہے مدرسے کے 170 طلباء کو تفتیش کے نام پر ٹرین سے اتارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
مالدہ ٹاؤن-آنند بہار ایکسپریس میں سفر کر رہے مختلف مدارس کے 170 طلباء کو بریلی ریلوے جنکشن پر جی آر پی اور آر پی ایف اہلکاروں نے ٹرین سے اتارا۔ پولیس طلباء سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ریلوے پولیس نے انسانی اسمگلنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی مادھوپور اٹھنیاں ضلع بھاگلپور سے محمد شاکر نامی استاد کے استاد کے ساتھ 33 طلباء ممبئی-ہاوڑا ایکسپریس سے ناندورہ ضلع بلڈانہ میں واقع مدرسہ اصحاب صفہ کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن انہیں چھتیس گڑھ کے راجن گاوں ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے ٹرین سے اتار کر حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مقامی انٹیلیجنس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 12 سے 16 برس کے 170 طلباء کو انسانی اسمگلنگ کے لیے کہیں لے جایا جارہا ہے۔ اس اطلاع کے بعد ریلوے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا۔ جیسے ہی ٹرین شاہجہاں پور پہنچی پولیس نے ٹرین کو گھیرا بندی کرکے روک لیا اور بوگیوں میں سوار سبھی طلباء کو نیچے اتار لیا۔

ریلوے محکمے کی اس کارروائی کے بعد جنکشن پر سنسنی پھیل گئی۔

جی آر پی انسپکٹر کشن اوتار نے بتایا کہ ' آنند بہار مالدہ ٹاؤن ٹرین میں مشتبہ بچوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان بچوں نے ٹکٹ نہیں لیا ہے اور ان کی تعداد بھی زیادہ ہے اور یہ سب ایک ہی ڈبے میں سوار ہو گئے ہیں'

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ کہ یہ بچے مختلف مدارس میں زیرتعلیم ہیں اور چھٹیاں گذرانے کے بعد واپس اپنے مدارس جا رہے تھے۔

بریلی ریلوے محکمہ، جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم بچوں کے نام، پتا اور مدرسوں کے ناموں کی تصدیق کر رہی ہے۔

طلباء مشرقی اتر پردیش، دہلی، ہاپوڑ، امروہہ اور مراد آباد کے مختلف مدارس زیرتعلیم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا