English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھارکھنڈ لنچنگ معاملہ : حکومت پر برسے اعظم خان

share with us

لکھنو:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)سماجوادی پارٹی کے قدآورلیڈراوررکن پارلیمنٹ اعظم خان نے جھارکھنڈ میں ہوئی لنچنگ معاملے میں حکومت پرحملہ کیا ہے۔ رامپورمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےاعظم خان نےکہا کہ قانون تب کام کرے گا، جب قانون کی ایجنسیاں کام کریں گی۔ جھارکھنڈ میں لڑکے کومارا اورمارنے والے ہی اسے تھانے لے گئے۔ تھانے میں لانے والوں سے پولیس نے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کون لوگ ہیں؟

اعظم خان نےکہا کہ پولیس نے نہیں پوچھا کہ آپ میں سے کس کس نے تبریز انصاری کومارا ہے۔ پولیس نے کسی سے پوچھ  گچھ تک نہیں کی۔ ملزمین کو چھوڑدیا اورزخمی شخص کو اپنے پاس رکھ لیا۔ بجائے اس کے کہ اس کا میڈیکل ٹریٹمنٹ کیا جاتا۔ وہ مرگیا کیونکہ اسے مارنا ہی ان کا مقصد تھا۔ اگرزندہ رہتا توپہچان لیتا کہ کس کس نےاس پرحملہ کیا تھا۔

اعظم خان نےکہا کہ میں توبرابرکہہ رہا ہوں کہ 302 کا ملزم بری ہوجاتا ہےاور307 کا سزا پاتا ہے کیونکہ زخمی ہوا شخص گواہی دے سکتا ہےاورمرا ہوا گواہی نہیں دے سکتا۔ یہ تو پولیس حراست میں ہوا قتل ہے، اس لئے پولیس کی ذمہ داری بھی اتنی ہی ہے۔ 'اینٹی لنچنگ لا' پراعظم خان نےکہا کہ اس کے لئے پورے ملک کو شرمندہ ہونا پڑے گا۔ پوری دنیا کو جواب دینا پڑے گا اورپوری دنیا سوال کررہی ہے۔ بہت سی آرگنائزیشن نے پوچھا ہےکہ یہ کیا تماشہ ہورہا ہے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا