English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہلو خان معاملہ :اقتدار میں آتے ہی کانگریس بھی بی جے پی بن جاتی ہے ، مسلمان سمجھ لیں :اویسی

share with us

حیدرآباد:29جون2019(فکروخبر/ذرائعراجستھان کے الور میں دو سال پہلے موب لنچنگ کے شکار ہوئے پہلو خان کے خلاف ریاستی پولیس نے گئو اسمگلنگ کے الزام میں فرد جرم دائر کیا ہے جس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی کانگریس بی جے پی جیسی ہو جاتی ہے، مسلمانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے۔

اویسی نے کہا ’’ اقتدار میں آتے ہی کانگریس۔ بی جے پی جیسی بن جاتی ہے۔ راجستھان کے مسلمانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے۔ ان لوگوں اور اداروں کی مخالفت کرنی چاہئے جو کانگریس پارٹی کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہیں اپنا سیاسی پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش شروع کر دینی چاہئے۔ 70 سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے اب مہربانی کر کے بدل جائیں‘‘۔

بتا دیں کہ دودھ کا کاروبار کرنے والے پہلو خان کو یکم اپریل 2017 کو بہرور کے پاس گئو رکشکوں کی بھیڑ نے گایوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ لنچنگ کے اس معاملہ نے راجستھان سمیت پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

دو سال پہلے پیش آئے اس واقعہ کے وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت تھی اور وسندھرا راجے سندھیا وزیر اعلیٰ تھیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس حکومت کی طرف سے گزشتہ سال 30 دسمبر کو یہ چارج شیٹ تیار کی گئی تھی۔ وہیں، 29 مئی 2019 کو بہروڑ کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ اس چارج شیٹ میں پہلو خان اور ان کے بیٹوں پر راجستھان مویشی پالن ایکٹ کے تحت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا