English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام میں عازمین حج پر شدت پسندوں کا حملہ ، بری طرح کیا گیا زدو کوب ، بدرالدین اجمل نے کیا کارروائی کا مطالبہ

share with us

گوہاٹی:29جون2019(فکروخبر/ذرائع ملک میں بھگوا دہشت گردی اور مسلمانوں پر حملو کا سلسلہ کسی بھی طرح رھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، ایک اور واقعہ آسام کے سلچر میں پیش آیا ہے جہاں عازمین حج پر بھگوا شدت پسندوں نے حملہ کر دی ، اس معاملہ میں سخت نوٹس لیتے ہوئے رکن پارلمنٹ مولانا بدر الدین اجمل نے آسام کے وزیر اعلی سربانند سونوال کو خط لکھ کر سخت احتجاج درج کروایا ہے اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ضمیر الدین لشکر ، عبد الخلیق چودھری اور نذیر احمد لشکر اپنا حج شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لئے سلچر کے ضلع انتظامیہ آفس جا رہے تھے ،اسی دوران شہر کے مین روڈ پر ۱۰ سے ۱۲ افراد پر مشتمل ایک گروپ نے ان پر بلا اشتعال حملہ کر دیا جس سے تینوں بری طرح زخمی ہو گئے ،شر پسندوں نے انہیں راستے میں روک کر گالم گلوچ کی ، ان کی ٹوپی اتار کر پھینک دی ،پٹائی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ، واضح رہے کہ یہ واقعہ ۲۷ جون کو پیش آٰیا ، تینوں ہی افراد نے پولس میں کیس درج کرادیا ہے ،جبکہ مولانا نے اس معاملہ میں وزارت اعلی اور مرکزی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے ، اطلاعات کے مطابق اس معاملہ میں کچھ شر پسندوں کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے ،جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا