English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٰیمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحاد کی بمباری

share with us

صنعاء:16جون2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ان اہداف میں فضائی دفاعی سسٹم بھی شامل ہیں۔العربیہ کے مطابق عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ مختلف نوعیت کے حوثی اہداف کی تباہی سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔اتحاد کے مطابق اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون سے موافقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔اتحاد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعاء میں نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں کے قریب نہ آئیں

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف بھیجے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔ اس کارروائی سے شہری علاقے کسی بڑی تباہی سے بچا لیے گئے۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا