English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اتھارٹی نے دانشور اور معلمہ سمیت 4شہری  گرفتار کر لئے 

share with us


دینی مدرسے کی معلمہ آلا  بشیر کو دوبارہ اریحا کے ایک حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا


رام اللہ:16جون2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں  نے  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دینی مدرسے کی معلمہ آلا بشیر اور ایک فلسطینی دانشور یاسر مناع سمیت 4 فلسطینیوں کو گرفتار کر  لیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز عباس ملیشیا نے قلقیلیہ میں ایک کارروائی کے دوران معلمہ آلا بشیر کو گرفتار کر  لیا۔ اسے دو روز قبل 34 دن تک مسلسل پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ آلا کو دوبارہ اریحا کے ایک حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا۔عباس ملیشیا نے غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی کے دوران سابق اسیر یاسر مناع کو حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا۔ یاسر مناع رمضان المبارک میں اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ عباس ملیشیا نے سیاسی بنیادوں پر سیاسی کارکن یزن جعارہ کو بھی حراست میں لے لیا۔الخلیل سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر انجینیر علا نضال الحروب کو دورا سے گرفتار کیا گیا اور بغیر کسی الزام کے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا