English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون پر میزائل حملہ

share with us

بغداد:20مئی2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون  پر میزائل حملہ کیا گیا۔عراقی  وزارتِ عظمی سے منسلک  سیکورٹی میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی سیکورٹی  کا بندوبست کیے جانے والے  سرکاری دفاتر کے واقع ہونے والے گرین  زون کے مرکزی مقام پر میزائل داغا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اس حملے میں کوجانی نقصان نہیں ہوا۔عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  کے عسکری سیکرٹری جنرل محمد بیاتی  نے مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ "یہ حملہ گرین زون کو آئندہ کے ایام میں عوام کی آمدورفت کے لیے کھولنے کی راہ میں رکاوٹ تشکیل نہیں دے گا، گرین زون کو مکمل طور پر آمدورفت کے لیے کھول دیا جائیگا۔

خیال رہے کہ امریکہ کے سن 2003 میں عراق پر قبضے کے  ساتھ ہی   پکی دیواریں کھڑی کرتے ہوئے  آمدورفت کے لیے  بند کیے جانے والے اس علاقے کے ایک حصے کو عوام الناس کے استعمال کے لیے کھول دیا گیا  تھا اور حکام نے اعلان کیا تھا کہ باقی ماندہ حصوں کو بھی عنقریب کھول دیا جائیگا۔

دریں اثناء امریکی  سینٹ کوم  کے ترجمان کیپٹن بِل اُربان  نے تحریری اعلان میں  بتایا ہے کہ "ہم بغداد میں امریکی ایمبیسی کمپلیکس  کے علاوہ کےعلاقے میں دھماکے سے آگاہ ہیں، اس واقع میں امریکی یا پھر اتحادی قوتوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا