English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: حوثیوں کی طرف سے دھمکی، 299 مقامات پر حملے کئے جائیں گے

share with us

صنعائ :20مئی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے، متحدہ عرب امارات  کے اور ان ممالک کے یمن میں موجود فوجی ہیڈکوارٹروں اور اہم فوجی تنصیبات پر مشتمل 299 نقاط پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

صبا خبر رساں ایجنسی کی، حوثی  وزارت دفاع سے ایک با اثر شخصیت کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق 14 مئی کو سعودی عرب کے 2 پیٹرول پمپوں پر ڈرون حملے طے شدہ ہدف لسٹ کے دائرہ کار میں کئے گئے تھے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ 300 اہداف پر مشتمل اس فہرست کا اعلان  مارچ میں کیا گیا اور پیٹرول پر کئے گئے 2 حملوں کے بعد اہداف کی تعداد 299 رہ گئی ہے۔

خبر کے مطابق فہرست میں سعودی عرب کے، متحدہ امارات کے اور ان ممالک کے یمن میں موجود ہیڈ کوارٹر اور حیاتی اہمیت کی حامل تنصیبات  شامل ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب  کی زیر قیادت کولیشن فورسز  کے یمنی عوام کے خلاف سرزد کئے جانے والے تمام جرائم کا جواب دیا جائے گا اور کولیشن فورسز کے حملے  بند ہونے کی صورت میں فوجی آپریشن بھی  رُک جائے گا۔

واضح  رہے کہ سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے یمن میں حوثیوں کے مقابل حکومتی فروسز کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا