English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکمراں مراعات یافتہ طبقے کے خلاف الجیریا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

share with us

الجریز :19مئی2019(فکروخبر/ذرائع)الجیریا میں حکمراں مراعات یافتہ طبقے کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے، آنسو گیس کے استعمال پر مشتعل مظاہرین نے پولیس وین پر چڑھ کر اہلکار کو دھکا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مراعات یافتہ طبقے اورحکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف الجیریا کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں افراد نے سرکاری دفاتر کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین کو روکنے کی کوشش پولیس کو مہنگی پڑگئی، مظاہرین پولیس کے مدمقابل آگئے۔ مظاہرین پر آنسو گیس کا اسپرے کرنے والے پولیس اہلکار کی شامت آگئی۔پولیس وین پرچڑھ کر مظاہرین پرآنسوگیس کا اسپرے کرنے والے پولیس اہلکارکو مظاہرین نے وین سے دھکادے کر گرا دیا، مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو بھی دھکے دے کر الٹنے کی کوشش کی۔

مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر ڈنڈے برسائے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا