English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین پر حملےشدید کردیئے جائیں : اسرائیلی کابینہ

share with us

تل ابیب:06مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو نے جارحیت اور وحشیانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر مزید حملوں کا حکم دے دیا۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران  غزہ میں تباہ کن حملے جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے غزہ کی پٹی کے گرد ٹینکوں، توپ خانے اور پیادہ فوج کی مزید نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی کے اطراف گزرگاہوں کو بھی بند کررکھا ہے جس کے باعث بھوک افلاس کے شکار فلسطینیوں تک خوراک  کی  رسائی میں بھی مشکلات ہیں۔

دریں اثنا، قابض فوج نے علاقے میں سخت کارروائی شروع کررکھی ہے جبکہ  مختلف علاقوں میں معصوم  شہریوں کو گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں بند کیا جارہا ہے۔

 یاد رہے کہ حالیہ فضائی حملوں میں ایک حاملہ خاتون  اس کا  شیرخوار بچہ  اور  دیگر 4 افراد  شہید اور درجنوں شدید زخمی  ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا