English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 76 تک جا پہنچی

share with us

تہران:14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ایران عدلیہ کے سربراہ احمد شجاعی نے کہا ہے کہ ملک کے 31 صوبوں میں سے 25 شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔

سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 76 تک جا پہنچی ہے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں شجاعی نے کہا ہے کہ سیلاب  کی آفت کے نتیجے میں صوبہ فارس میں 23، لورستان میں 14، گلستان میں 8، مزندران ،ہمدان اور ہوزستان  میں پانچ پانچ، شمالی خراسان اور کوہ گیلوئیے ۔بویر احمد میں تین تین، الہام میں 2، خراسانِ رضوی، سیمنان، قُم، اصفہان، قزوین اور زنجان  کے صوبوں میں ایک ایک شخص سمیت کُل 76 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران  کے 25 صوبوں میں 17 مارچ سے اب تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے  جس کے نتیجے میں  سیلابی ریلے کی وجہ سے  ملک میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہو رہا ہے۔

ترکی کی ہلال احمر  تنظیم ایران ہلال احمر کے ساتھ تعاون  کی حالت میں متاثرین کی مدد کے لئے  انسانی امدادی سامان  کے 5 ٹرالر علاقے میں بھیج چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا