English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: ادلب ٹینشن فری زون پر فضائی حملہ، 5 افراد زخمی

share with us

ادلب:14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں "ادلب ٹینشن فری زون " کے اندر واقع شہری آبادی پر رات کے وقت کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری  زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ادلب ٹینشن فری زون کے اندر اور ادلب کے جنوب میں واقع تحصیل الریحا سے منسلک علاقے ارمے الجز ، بسین قل گاوں  اور جبل العربین  کے علاقے کے جوار میں رات کے وقت فضائی حملے کئے گئے۔  

سول ڈیفنس کی ٹیموں سے موصول معلومات کے مطابق حملوں میں ایک کنبے کے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مخالفین کے ائیر کرافٹ ٹاور کی طرف سے بھی سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ لازکیہ کے حمیمم ائیر بیس سے اڑنے والے 2 روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے علاقے ارمے الجز، بسین قل گاوں  اور جبل العربین  کے علاقے کے جوار میں حملے کئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا