English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی انتخابات کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 800 فلسطینی گرفتار 

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:13اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کی مہم شروع ہونے کے بعد 9 اپریل تک قابض فوج نے 800 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد زندانوں میں ڈال دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 22 فروری سے 9 اپریل کے دوران اسرائیل میں انتخابی مہم جاری رہی جس میں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کی مہم شروع کی گئی جس میں 800 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی تعداد 49 ہے اور ان میں سے بیشتر کو دامون جیل میں قید کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا