English   /   Kannada   /   Nawayathi

الجزائر میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے:عبدالقادر صالح

share with us

الجزائر:11اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)الجزائرمیں عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے۔ ایوان صدرنے اس سلسلے میں  انتخابی کمیشن کو تیاریوں کا حکم دے دیا ہے۔ الجزائر میں 20 سال تک انتظامیہ کی باگ دوڑ  سنبھالنے  والے 82 سالہ عبدالعزیز بو تفلیقہ کی 5 ویں بار   صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس سے انتخابات کو بھی ملتوی کرنا پڑا تھا ۔

 ان احتجاجی مظاہروں کے جواز  اور عسکری دباو کے پیش نظر صدر بو تفلیقہ 2 اپریل کومستعفی ہو گئے تھے جن کے بعد قومی کمیشن  کے صدرعبدالقادر بن صالح کوعبوری صدر منتخب کیا گیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا