English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغی قیدیوں کو تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کے مرتکب قرار

share with us

تہران:10اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) انسانی حقوق کی تنظیموں نے یمن کے ایران نوازحوثی گروپ کے حراستی مراکز میں قید کیے گئے شہریوں کو تشدد اور غیرانسانی سلوک کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارے جانے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق گروپ یورو مڈل ایسٹ فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حوثیوں کے عقوبت خانوں میں ڈالے گئے قیدیوں سے غیرانسانی سلوک اور انہیں تشدد کرکے قتل کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔انسانی حقوق گروپ کے جنیوا میں قائم صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثی شدت پسند حراستی مراکز میں ڈالے گئے شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں قیدیوں کے خلاف نام نہاد عدالتوں میں مقدمات چلا کرانہیں غیرانسانی سزائیں دلائی جا رہی ہیں۔ اس وقت بھی حوثیوں کی عدالتوں میں حراست میں لیے گئے صحافیوں، اپوزیشن کارکنوں، سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے مندوبین کے خلاف جعلی الزامات کے تحت مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ ان قیدیوں کو منصفانہ ٹرائل کی سہولت میسرنہیں۔ انہیں اپنی مرضی سے وکیل کرنے کاحق بھی نہیں۔ ایسے 36 افراد کے خلاف مقدمات جاری ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی برتاؤ اور قیدیوں کو دوران حراست تشدد کرکے ہلاک کیے جانے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔بیان میں شہریوں کو اغواء کے بعد انہیں پابند سلاسل کرنے اور انہیں بغیر کسی جرم کے غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنانے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ حوثی باغیوں نے 36 کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں تشدد اور شرمناک غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔ انہیں وحشیانہ جسمانی تشدد کے بدترین حربوں کا سامنا ہے۔ قیدیوں کو لوہے کی تاروں کی مدد سے مارا پیٹا جاتا ہے اور قیدیوں کی توہین اور تذلیل کے تمام مکروہ حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ حوثیوں کے حراستی مراکز میں قیدیوں کو تنہائی میں ڈالنے، انہیں برہنہ کرنے، خوراک اور ادویات سے محروم کرنے کے ساتھ دیگر غیرانسانی حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا