English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر، خود کش دھماکے میں 7افراد ہلاک ،20سے زائد زخمی،مرنیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل

share with us

سکیورٹی فورسز معمول کے آپریشن پر تھی کہ اس دوران ایک پندرہ سالہ لڑکے نے خود کو اہلکاروں کے قریب دھماکہ سے اڑا دیا


قاہرہ :10اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کے جزیرہ نما سینا میں الشیخ زوید کے مقام پر 15 سالہ لڑکے نے خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور کم سے کم 26 زخمی ہوگئے\مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ایک گروپ الشیخ زوید میں السوق کے مقام پر معمول کا سرچ آپریشن جاری رکھے تھا کہ اس دوران اچانک ایک 15 سالہ لڑکے نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔اس حملے میں فوج کے دو افسر اور ایک پولیس اہلکارجب کہ تین عام شہری جن میں ایک 6 سالہ بچہ شامل ہے مارے گئے۔ خود کش حملے میں 26 افاد زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور کم عمر تھا جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کو اس پر شک نہیں ہوا۔ جب اس نے مشکوک حرکات شروع کیں تو پولیس کو شبہ ہوا۔ حکام نے اس کا پیچھا کیا تو اس نیخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا