English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کی پالیسی جموں و کشمیر کو آگ میں جھونکنے کی ہے: راہل گاندھی

share with us

چنئی :13مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی اس وقت چنئی اسٹیلا میرس کالج میں طالبات سے مخاطب ہیں۔ انھوں نے اس دوران کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے اداروں پر حملہ آور ہے اور ان اداروں میں سپریم کورٹ بھی شامل ہے۔ طالبات کے سامنے موجودہ وقت کے اہم ایشوز کو سامنے رکھتے ہوئے راہل گاندھی نے جموں و کشمیر معاملہ پر بھی اپنے نظریات رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت کی پالیسی جموں و کشمیر کو آگ میں جھونکنے کی ہے۔‘‘ کانگریس صدر نے کہا کہ پلوامہ حملہ میں جوانوں کی شہادت کے بعد مودی حکومت جاگی ہے اور کارروائی کی بات کر رہی ہے۔ آخر ان جوانوں کو بچانے کے لیے پہلے سے ہی قدم کیوں نہیں اٹھائے گئے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ کشمیر اس وقت جل رہا ہے، شہریوں کی موت ہو رہی ہے۔ واجپئی حکومت کے بعد جب یو پی اے کی حکومت آئی تب دہشت گردوں پر لگام لگایا گیا تھا اور جوانوں کی موت میں کمی آئی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یو پی اے حکومت کی پالیسیوں کا اثر تھا کہ اس دوران کشمیر میں امن تھا۔ لیکن مودی حکومت آتے ہی کشمیر میں بدامنی پھیل گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا