English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی سرکار پر سدھو کاطنز ،کہا ،ایک دن بے وقوف بنانے کے لیے اپریل فول اور پانچ سال بے وقوف بنانے کے لیے کمل کا پھول!

share with us

نئی دہلی:13مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس لیڈر اور پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر طنزیہ انداز میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ سدھو نے براہ راست مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور گزشتہ پانچ سال میں کوئی مثبت کام نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ دراصل سدھو نے اس بار سمپت سرل کے ایک ویڈیو کو اپنے ہتھیار کی شکل میں استعمال کیا ہے اور مودی حکومت کی ناکامیوں کو اُجاگر کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ سدھو نے لکھا ہے کہ ’’کوئی گھوٹالے باز جیل گیا نہیں، کسی کے پاس کالا دھن ملا نہیں، گنگا صاف ہوئی نہیں، سرحد پر شہادتیں گھٹی نہیں، تو یہ مودی حکومت صرف موبائل نمبر کو آدھار کارڈ سے لنک کرانے کے لیے بنائی تھی کیا؟‘‘

سدھو نے اپنے ٹوئٹ کے آخری لائن میں مزاحیہ انداز میں بہت خوبصورتی کے ساتھ یہ لکھا ہے کہ ’’ایک دن بے وقوف بنانے کے لیے اپریل فول اور پانچ سال بے وقوف بنانے کے لیے کمل کا پھول!‘‘ ویسے سدھو نے سمپت سرل کا جو ویڈیو اپنے ٹوئٹ کے ساتھ جوڑا ہے وہ بہت دلچسپ ہے۔ اس میں سمپت کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’’ایسے دور میں مزاح نہیں لکھا جائے تو کیا کیا جائے کہ آر بی آئی کے گورنر ہسٹری سے ایم اے ہیں، وزیر مالیات وکیل صاحب چلا رہے ہیں، اور وزیر اعظم کی ڈگریاں پریس کانفرنس کر کے دکھائی جا رہی ہیں۔ اسی سے آپ سمجھ جائیے کہ ہندوستان پھر سے وشو گرو بننے والا ہے۔ تقریباً آؤٹر پر کھڑا ہے۔ اور ویسے بھی اس ملک کو وشو گرو ہونے سے کون روک سکتا ہے جس کی جیلوں میں بھی سنت مہاتما رہتے ہوں۔‘‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا