English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کے ان اضلاع میں ’’ پب جی گیم ‘‘ پر لگائی گئی پابندی

share with us

نئی دہلی:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)پب جی کے نام سے مشہور'پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈ' نامی گیم پربھارت کے مختلف شہر جیسے راج کوٹ، سورت، گیر سومتھ سمیت بھاونگر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق پب جی کے نام سے مشہور اس موبائل گیم کے دنیا بھر میں تین کروڑ صارفین موجود ہیں۔جنوبی کوریائی کمپنی کے ذریعے تیار کیا گیا یہ گیم موبائل پر کھیلا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق کھیلنے والے کو اپنا عادی بنا لیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گیم پر پابندی کا فیصلہ اس گیم کے سبب پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے لیا گیاہے، جن میں گزشتہ دن ایک نوجوان نے صرف اس لیے خود کشی کرلی تھی کیونکہ اس کے والد نے اسے پب جی کھیلنےکے لیے موبائل خرید کرنہیں دیا تھا۔

کمپنی کے مالکان نے پب جی کے بارے میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گیم کو مزید جواب دہ بنانےکے لئے والدین، ماہرین تعلیم اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

خیال رہےکہ ماضی میں بلیو وہیل اور مومو نامی گیمزسے متعدد شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا