English   /   Kannada   /   Nawayathi

الیکشن کمیشن نے شام پانچ بجے بلائی پریس کانفرنس ، سیاسی رہنماوں کا سخت رد عمل

share with us

نئی دہلی:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)الیکشن کمیشن نے آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے امید کی جارہی ہے کہ عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے پہلے ہی اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور جلد ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ایسا قیاس کیا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی متعدد ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، ان ریاستوں میں آندھرا پردیش، اڑیسہ، سکم اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔عام انتخابات کی ووٹنگ کے ساتھ ساتھ ان تمام ریاستوں کی اسمبلی انتخابات کے لیے بھی ووٹنگ ہونے کاامکان ہے۔

     وہیں شام 5 بجے بلائی گئی پریس کانفرنس پر سیاستی جماعتوں کی طرف سے رد عمل آنے شروع ہو گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کیا الیکشن کمیشن بی جے پی کے دفتر سے چلایا جاتا ہے؟ 2014 میں 5 مارچ کو انتخابات کا اعلان ہوا تھا، 5 دنوں میں مودی جی نے کئی ریلیاں اور جلسے کر لئے، آج غازی آباد میں تقریر کے بعد الیکشن کمیشن کا اعلان ہوگا۔ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے پر تو پوسٹر اتارنے ہی پڑیں گے۔ آپ اب یہ کہہ رہے ہو کہ بی جے پی فوج کی بہادری کا استعمال نہ کرے!‘‘

 

ادھر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں اپنے ٹوئٹ میں بی جے پی پر ٹیکس دہندگان کے پیسہ کا استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

عمر عبداللہ نے ٹوئٹ میں کہا، ’’بی جے پی کی ٹیکس دہندگان کے پیسے سے کی جا رہی انتخابی مہم آخر اختتام کو پہنچی۔ تاریخوں کا اعلان کیجئے اور ایک بہتر مقابلہ میں اترئے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا