English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردوں کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کر رہا پاکستان ، ہندوستانی وزیر خارجہ کے ترجمان

share with us

نئی دہلی:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جاری رسہ کشی پروزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے ہفتہ کوواضح طورپرکہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا 'نئے پاکستان کودہشت گردی کے خلاف 'نیا ' ایکشن لیتےدکھنا چاہئے'۔

وزارت خارجہ کی ہفتہ کوہوئی پریس کانفرنس کے دوران رویش کمارنےکہا کہ 14 فروری کوپلوامہ میں حملہ ہوا، جس کی ذمہ داری سے پاکستان بچا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے اس دعوے کی پول کھول دی، جس میں وہ مسلسل کہہ رہا تھا کہ ہندوستان کے دوطیارے تباہ ہوئے ہیں۔ رویش کمارنےکہا کہ 'دوسرے طیارے کے برباد ہونےکی خبر جھوٹ تھی'۔ انہوں نےکہا کہ'اگرپاکستان دعویٰ کرتا ہےکہ اس کے پاس دوسرے ہندوستانی طیارے کے برباد ہونےکی ویڈیوریکارڈنگ ہے توانہوں نے ویڈیو کوبین الاقوامی میڈیا کے ساتھ شیئرکیوں نہیں کیا؟

وزارت خارجہ کےترجمان نےکہا کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے۔ رویش کمارنے کہا کہ چشم دید گواہ اورالیکٹرانک ثبوت ہیں کہ پاکستان نے ایف -16 طیارے تعینات کئےاورایک ایف -16 کوونگ کمانڈرابھنندن نے مارگرایا، ہم نےامریکہ سے یہ بھی جانچ کرنےکےلئےکہا ہے کہ کیا ہندوستان کے خلاف ایف -16 کا استعمال فروخت کی شرطوں کے مطابق ہے؟

رویش کمارنےکہا کہ پاکستان کی معتبریت ختم ہوگئی ہے، اگرنیا پاکستان ہےتودہشت گردی کے خلاف نیا ایکشن لیں، ہم نے جوکارروائی کی، وہ دہشت گردی کےخلاف تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان ابھی بھی جیش محمد کے ذریعہ کئے گئےپلوامہ حملے کی ذمہ داری لینے سےانکارکررہا ہے۔ پاکستان وزارت خارجہ نے کہا کہ انہوں نے (جیش محمد) نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، کچھ الجھن اورخوف ہے؟ کیا پاکستان اپنے بیانات سے جیش محمد کا بچاوکررہا ہے؟  

رویش کمارنے پی این بی اسکیم کے ملزم اورتاجرنیرومودی کے لندن میں دکھائی دینے پربھی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کوپہلے سے معلوم ہے کہ نیرومودی لندن میں ہے اورہندوستان نے برطانیہ سے اگست تک اس کی حوالگی کردینے کا مطالبہ کیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا