English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر : فوجی اہلکار کی خبر محض افواہ ، وزارت دفاع نےخبروں کو کیا مسترد

share with us

سری نگر:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) وزارت دفاع کے ترجمان نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک فوجی اہلکار کے اغوا کاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز میڈیا میں یہ خبریں مشتہر ہوئی تھیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا محمد یاسین نامی ایک فوجی اہلکارجو جموں کشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ سے وابستہ ہے، کو اغوا کیا گیا ہے۔

  دفاعی ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا فوجی اہلکار، جو چھٹیوں پر ہے، کے اغوا کاری کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں، وہ بالکل محفوظ ہے اور اس سلسلے میں افواہ بازیوں کو نظر انداز کیا جائے۔ دریں اثنا ایس ایس پی بڈگام این اے اشوک نے کہا کہ رائفل مین یاسین بٹ اپنے یونٹ میں صحیح سلامت ہے۔ انہوں نے میڈیا سے قیاس آرائی کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا