English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کے لیے دس لاکھ ڈالر کی امداد

share with us

استنبول:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان نے فلسطینی مہاجرین کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں منعقدہ ایک تقریب میں افغان سفیر عبدالرحیم سید جان نے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے پروگرام اونرا کے کمشنر کو یہ امدادی رقم دی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ داخلی مشکلات کے باوجود افغانستان کی طرف سے یہ اقدام عالمی بھائی چارے کی ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس ایجنسی کے لیے امداد بڑھائے گا۔ امریکا نے گزشتہ برس اگست میں اس ایجنسی کے لیے امریکی امداد روک دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا