English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی سے غیر ملکی افواج کی واپسی، اسرائیل اور روس باہمی تعاون کریں گے

share with us


اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی،اسرائیلی وزیراعظم 


تل ابیب:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام سے غیر ملکی فوجی دستوں کی واپسی کے سلسلے میں اسرائیل اور روس مل کر کام کریں گے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ماسکو کے دورے کے بعد کہا کہ گزشتہ ہفتے صدر پوٹن سے ملاقات کے دوران شام سے غیر ملکی فورسز کی واپسی کو دونوں ممالک کا باہمی ہدف قرار دیا گیا۔ اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بتایا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی۔ اسرائیل کو البتہ خدشہ ہے کہ غیر ملکی افواج کے اخراج کے بعد شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف کوئی نیا محاذ کھول سکتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا