English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں القاعدہ کا اسدی فوج کی چوکی پر خونریز حملہ، 21 اہلکار ہلاک

share with us


حماء میں جنگجوؤں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پانچ انتہا پسند بھی مارے گئے،شامی مبصرتنظیم


بیروت:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)شام کے وسطی علاقے حماء میں القاعدہ سے منسلک جنگجووں نے شامی فوج کی چوکیوں پرحملہ کرکے کم سے کم 21 شامی فوجی ہلاک کردئیے۔ جوابی کارروائی میں 5 انتہا پسند بھی مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے آبزر ویٹری نے کہاکہ شدت پسند تنظیم کے جنگجووں نے حماء کے شمال میں سرکاری فوج اور بشارالاسد کے وفادار جنگجووں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 21 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔آبزر ویٹری کے مطابق القاعدہ جنگجووں نے شمالی حماء میں المصاصنی کے مقام پر اسدی فوج کی ایک چوکی پرحملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 5 انتہا پسند بھی مارے گئے۔خیال رہے کہ ادلب میں جنگ بندی معاہدے کے بعد ایک ہی دن میں شامی فوج کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ یہ حملہ حراس الدین نامی القاعدہ کے وفادار گروپ میں شامل انصار التوحید کی طرف سے کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا